سرگودھا کے گائوں میں یکے بعد دیگرے چوروں نے تین گھروں کا صفایا کر دیا

پیر 16 جولائی 2018 15:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) سرگودھا کے گائوں میں یکے بعد دیگرے چوروں نے تین گھروں کا صفایا کر دیا اور 4 لاکھ سے زاہد رقم ،طلائی زیورات ،اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گے۔پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی گاوں نورے والا میں چوروں نے گھروں کا صفایا کرتے ہوئے محمد رمضان کے گھر چار لاکھ روپے،چار تولے طلائی زیورات،شمیر علی کے گھر سے 20 ہزار کی نقدی،چھ تولے طلائی زیورات،قیمتی ملبوسات، حق نواز کے گھر سے نقدی،طلائی زیورات وغیرہ چرا لئے گے۔پولیس تھانہ ترکھانوالہ نے موقع پر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :