Live Updates

کالعدم تنظیموں کوالیکشن میں حصہ لینےکی اجازت دی گئی،بلاول بھٹو

کالعدم جماعتوں کوالیکشن کی اجازت دینا آئین اورپارلیمنٹ کی توہین ہے،الیکشن میں یکساں مہم چلانے کے مواقع ملنے چاہئیں،کالعدم تنظیموں کے پوسٹرز آویزاں اور ہمارے اتارے جارہے ہیں،سراج رئیسانی بہادر خاندان سے تعلق تھے۔کوئٹہ میں میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جولائی 2018 15:38

کالعدم تنظیموں کوالیکشن میں حصہ لینےکی اجازت دی گئی،بلاول بھٹو
کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کوالیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی،کالعدم جماعتوں کوالیکشن کی اجازت دینا آئین،پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین ہے،الیکشن میں یکساں مہم چلانے کے مواقع ملنے چاہئیں،کالعدم تنظیموں کے پوسٹرز آویزاں اور ہمارے اتارے جارہے ہیں،سراج رئیسانی بہادر خاندان سے تعلق تھے،عوام 25جولائی کوپیپلزپارٹی کوکامیاب کروائیں گے۔

انہوں نے آج کوئٹہ میں سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت کی اور سراج رئیسانی سمیت شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان کے چند نکات پرعمل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پلان لگتا ہے کہ صرف کاغذی پلان تھا۔بلاول نے کہا کہ کوئٹہ میں کالعدم تنظیموں کے بڑے بڑے پوسٹرز آویزاں ہیں۔

کالعدم تنظیموں کوبھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔کالعدم جماعتوں کوالیکشن کی اجازت دینا آئین،پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مساوی مواقع فراہم نہیں کیے جارہے۔ہمارے پوسٹرز اتارے جارہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں عمران خان کے یوٹرن کوفالو نہیں کرتا۔خیبرپختونخواہ میں عمران خان نے دہشتگردی ختم کرنا تھی لیکن نہیں ہوئی۔

کرپشن ختم کرنے کی بات کی کرپشن ختم نہ کرسکا۔انہوں نے کہاکہ ملک کوجمہوریت ہی مشکلات سے نکال سکتی ہے۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پسماندہ علاقوں کی جانب توجہ دی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بلوچستان میں زیادہ دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں۔انتہاپسندی اور دہشتگردی پورے ملک کا مسئلہ ہے۔سراج رئیسانی بہادر خاندان سے تعلق تھے اور پاکستان کا جھنڈا لہراتے تھے۔

دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانا پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں ہے۔عوام جانتے ہیں کہ میں بی بی کا مشن لے کرنکلا ہوں۔اپنی پارٹی کیلئے لڑ رہا ہوں۔شہبازشریف اور عمران خان سے نظریاتی اختلاف ہے ۔تاہم اگر مخلوط حکومت بنانا پڑی تواس سے اتحاد کریں گے منشور پرعملدرآمد کیلئے جوپارٹی ساتھ دے گی ہم بھی اس کاساتھ دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان دوسروں کے بارے میں بہت باتیں کرتے ہیں لیکن عوام اب دوسروں کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔

عوام 25جولائی کوپیپلزپارٹی کوہی الیکشن میں کامیاب کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کوفٹ بال کی طرح کھیلیں گے توکرپشن کاایشو رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کومعاشی بدحالی کاسامنا ہے۔نئی حکومت کومعیشت کے ساتھ ساتھ دنیا سے تعلقات بنانے جیسے چیلنجز کا سامنا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات