Live Updates

جامعہ نعیمیہ میں’ملکی ترقی کاراز،منصفانہ انتخابات‘ پر سیمینار(آج)ہوگا

سیمینارمیںووٹ کی حیثیت ،منشور کی ضرورت ،آزاد اورمنصفانہ انتخابات کی اہمیت اجاگر کی جائیگی‘ترجمان

پیر 16 جولائی 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) نعیمیہ انٹلیکچوئول فورم کے زیراہتمام ’’پاکستان کی ترقی کارازآزاداورمنصفانہ انتخابات‘‘ کے موضوع پر سیمینار آج بوقت دوپہر2:00سے 4:00شام تک دارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہولاہور میں منعقد ہو گا ۔جس میں ووٹ کی حیثیت واہمیت،منشور کی ضرورت ،آزاد اورمنصفانہ انتخابات کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماولید اقبال،مسلم لیگ ن کے سینیٹرڈاکٹراسداشرف،انیق ناجی،سلمان عابد،نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما پروفیسر لیاقت علی صدیقی،مولانا جاوید نوری خطاب کریں گے ۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق سیمینار میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی ووٹ کی شرعی حیثیت واہمیت پرخصوصی مقالہ پیش کریں گے جبکہ سیمینارمیں علماء کرام ، سماجی ومذہبی قائدین ،صحافتی وادبی شخصیات اورقانونی ماہرین بھی شرکت کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات