پیپسی کو انٹرنیشنل کی جانب سے سال 2017ء کی رپورٹ جاری، پائیدار ترقی کے حوالے سے اہداف میں خاطر خواہ کامیابی

پیر 16 جولائی 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پیپسی کو انٹرنیشنل کی جانب سے پائیدار ترقی کے حوالے سے طے کیے گئے مقاصد پر 2017ء میں ہونے والی پیشرفت اور کامیابیوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ پیپسی کو انٹرنیشنل کی جانب سے ’’ مقصد کے تحت کارکردگی‘‘ کے عنوان سے اگلے دس سال کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف رکھے گئے ہیں جن کے تحت کمپنی کی جانب سے فروخت کی جانے والی مصنوعات کے معیار میں بہتری، ماحول دوست آپریشنز اور عوام کی فلاح و بہبود شامل ہیں۔

پیپسی کو انٹرنیشنل کی جانب سے دنیا بھر میں ایسے قدامات کیے گئے کہ ان اہداف کو کاروبار کا حصہ بناتے ہوئے ان اہداف کو حاصل کیا گیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سال 2017ء میں کمپنی کا 27.5فیصد ریوینو کمپنی کے نیوٹریشن پورٹ فولیو سے حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

2006ء سے اب تک ایک کر وڑ ساٹھ لاکھ افرا د کو صاف پانی تک رسائی فراہم کی گئی ہے جبکہ پیپسی کو انٹرنیشنل کی فیکٹریوں کے ارد گرد کے علاقوں میں بسنے والی چونسٹھ لاکھ خواتین نے کمپنی کے مثبت اقدامات سے فائدہ اٹھایا۔

پاکستان کے حوالے سے پیپسی کو انٹرنیشنل کی جانب سے پائیدار ترقی کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ پیپسی کو پاکستان کی اگریکلچر اور آپریشنز ٹیموں کی جانب سے سال 2017ء کے دوران بہتر فارمنگ پریکٹسز کے حوالے سے مدد فراہم کر کے ایک ارب لٹر پانی بچایا گیا ہے اور سال 2018ء کے اختتام تک دو ارب لٹر تک پانی محفوظ کیا جائے گا۔ اسی طرح پانی کے ضیاع اور فضائی آلودگی کو کافی حد تک قابو میں لایا جا رہا ہے۔

سال 2018 ء کے اختتام تک متبادل توانائی کی موجودہ گنجائش 40 کلو واٹ سے بڑھا کر 370 کلو واٹ تک لے جائی جائے گی۔ انسانی ترقی کے حوالے سے دیکھا جائے تو پیپسی کو پاکستان کی پہلی بین الاقوامی کمپنی ہے جس نے اقوام متحدہ کے خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے اصولوں کواپنایا۔ اسنیکس مینوفیکچرنگ فیکٹریوں پر خواتین ورکرز کی تعداد کو تین گنا تک بڑھا دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے نوجوان لڑکیوں کو با اختیار بنانے کو بھی جاری رکھا ہوا ہے اور اس حوالے سے کئیر فائونڈیشن کے تحت چلنے والے سکولوں میں موجود سینکڑوں طالبات کو راہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔