حسن ابدال،پولیس کاسرچ آپریشن ،04افراد زیر حراست

پیر 16 جولائی 2018 15:50

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) تھانہ اٹک خورد پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 04افراد حراست میں لے لئے ۔حراست میں لئے گئے افراد کو پولیس نے تھانے منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد پولیس نے پیر کے روز صبح 7بجے سے 9بجے تک مویشی منڈی گوندل اور آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں 01ڈی ایس پی،05سب اِنسپکٹرز،01اسسٹنٹ سب اِنسپکٹر،01ہیڈ کانسٹیبل،20کانسٹیبلز اور 01لیڈی کانسٹیبل نے حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 50گھروں اور 90افراد کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشن میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 04افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔زیر حراست افراد کومذید قانونی کاروائی کے لئے پولیس چوکی گوندل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :