Live Updates

ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کے روحانی مشیران سے متعلق انکشاف

میرے شوہر ایسی متعدد چیزوں پر یقین رکھتے ہیں جو منطق سے بالاتر ہیں۔ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جولائی 2018 15:50

ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کے روحانی مشیران سے متعلق انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جولائی 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے روحانی مشیران سے متعلق بھی ذکرکیا۔ کتاب میں ریحام خان نے لکھا کہ 2014ء میں عون چودھری نے ایک نئی خاتون پیر کو عمران خان سے ملوایا۔ یہ اطاعت عمران خان کو مضحکہ خیزی کی ایک نئی بلندی کی جانب لے گئی۔

انہوں نے انکشاف کیاکہ عمران خان کی یہ اطاعت صرف کالے جادو اور تعویز پر نہیں رُکی۔انہوں نے لکھا کہ میں نے دریافت کیا کہ میرے شوہر ایسی متعدد حیران کُن چیزوں پر یقین رکھتے ہیں جو کسی منطق یا انسانی سوچ سے بالاتر ہیں۔ اگست میں ووڈو کے آثار ہر جگہ موجود تھے، مجھے بنی گالہ کے محافظوں نے بتایا کہ عالمہ کے شوہر یہاں آئے اور انہوں نے فرنٹ ڈور کے قریب موجود پھولوں کے گملوں میں تعویز دبائے، اسی طرح بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کے کمرے میں موجود گملوں میں عجیب چیزیں پکائی گئیں۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے لکھا کہ اس وقت میرے ذہن نے تو کام کرنا بند کردیا۔ کالی دال، روحانی مشیران، جادوئی تعویز؟ میں نے خود سے کہا کہ میں آخر کس جہنم میں خود کو لے آئی ہوں۔ یاد رہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں اب تک کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ ریحام خان نے اس کتاب میں اپنی دونوں شادیوں کی ناکامی ور بالخصوص عمران خان کی زندگی اور ان ساتھ رہنے کے دوران سامنے آنے والی چیزوں کا تذکرہ کیا ہے۔

ریحام خان کی اس کتاب پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے لیکن انہوں نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں نے وہی لکھا ہے جو میں نے دیکھا ہے۔ ریحام خان کی کتاب ایمازون پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی تاہم ابھی اسے باقاعدہ طور پر شائع کروا کے مارکیٹس میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات