آزاد کشمیر میںعوام کوانصاف، معیاری تعلیم و صحت اوربنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں،وزیر جنگلات

پیر 16 جولائی 2018 15:50

مظفر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں اقتصادی ترقی گڈ گورننس میرٹ کی بالادستی شفافیت بلاتخصیص احتسابی عمل معیاری تعلیم و صحت کی سہولیات عوام الناس کو مقامی سطح پر مہیا کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں حکومت جنگلات سیاحت اور جنگلی حیات کی بقااور ترقی تمام وسائل برکارلارہی ہے سرکاری زمین ہماری امانت ہے اور اس پر ناجائز قبضہ کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ماحولیاتی تبدلیوں کی وجہ سے دنیا کا ماحول دن بدن خراب اور درجہ حرارت گرم ہوتا جا رہا ہے اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو قدرتی ماحول کی طرح بنایں تاکہ سیاحوں کو بھی تفریح کے مواقع میثر آ سکیںآزاد کشمیرکا خطہ تیزی سے اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس وقت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں انفرسٹرکچر کا قیام سڑکوں کی تعمیرمعیاری تعلیم و صحت عامہ کی سہولیات کی مقامی سطح پر فراہمی جنگلات زراعت صنعت سیاحت کے فروغ کے علاوہ توانائی کے پیدواری منصوبہ جات شامل ہیں ضلع باغ میں تعمیروترقی کے میگا پراجیکٹس پر کام تیز ی کے ساتھ جاری ہے الیکشن کے موقع پر عوام کیساتھ جووعدے کیے تھے انکوپورا کیاجائے گاکارکنان کے حقوق کاخاص خیال رکھا جائیگا حکومت تحریک آزادی کشمیر گڈگورننس اورتعمیر وترقی تینوں اہداف پر حکومت اپنی سمیت مقرر کرکے کام کررہی ہے ضلع باغ میں میگا منصوبوں کی منظوری ہوچکی ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہوگا باغ میں کوئی دیہات نہیں رہے گا جہاں پر پختہ سڑک اوردیگر سہولیات زندگی کی فراہمی عوام کی دیلز پرمہیا ہوں گی کشمیر کونسل کے خاتمہ سے ہمارا پاکستان سے رابطہ ختم نہیں ہو ابلکہ مضبوط و مستحکم ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ‘ گڈ گورننس کا قیام اولین ترجیحات ہیںکشمیر کونسل کے خاتمہ سے ہمارا پاکستان سے رابطہ ختم نہیں ہو گا بلکہ مضبوط و مستحکم ہوگاوزیر جنگلا ت نے کہا کہ ہم برابر کے شہری ہیںبرابری کے حقوق چاہتے ہیںمحکمہ تعلیم اور دیگر اداروں میںمیرٹ گڈگورننس کی ابتدا ء کردی ہے این ٹی ایس کے ذریعے حقدار تعینات ہور ہے ہیں انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے حوالے سے قانون سازی کی سعادت اللہ نے ہمیں دی آزادکشمیر حکومت کو بااختیار بنانے کے لئے تمام سیاسی پارٹیاں اپنا کردار ادا کر یں ہماری حکومت کا سیاسی ایجنڈا عوامی خدمت ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ آزادکشمیر ایک پرامن علاقہ ہے جہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے اور آزادکشمیر میں قانون کی حکمرانی اور امن وامان کی صورتحال پورے پاکستان میں سب سے بہتر ہے وزیر جنگلات نے سانحہ مستونگ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نواب سراج رئیسانی سمیت شہید ہونے والے افراد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ ان شہداء نے نامساعد حالات کے باوجود بھی انتخابی عمل کو جاری رکھا جس پر ان کے خلاف دہشت گردی کی بدترین کارروائی کی گئی۔مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کے حوالئے سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قابض 7لاکھ بھارتی افواج نے معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا بازار گرم کر رکھا ہے یکم اپریل کو شوپیاں کے مقام پر 17سے زایدکشمیر ی نوجوانوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیاجس کی پرزور مزمت کر تا ہوں انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج پرامن اور نہتے مظاہرین کو دن دیہاڑے فائرنگ سے شہید کررہی ہے نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں لے کر انہیں قتل کر دیا جاتا ہے اور غیر قانونی طور پر غائب کر دیا جاتا ہے پیلٹ گنوں سے سینکڑوں نوجوانوں ،طلبہ وطالبات کو نابینا اور معذور کیا جا رہا ہے خواتین کی سر عام بے حرمتی اور عصمت دری کی جا رہی ہے انہوں ے کہا کہ بھارت ایک منصوبہ بندی کے تحت کشمیر ی آبادی کے تناسب کو تبدیل کیا جا رہا ہے جو کہ جنگی جرائم ہیں جس کے لئے بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے لیکن اس پر بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کی آواز کو بین الاقوامی فورمز اور عالمی برادری تک پہنچانا چاہیے تاکہ مظلوم و محکوم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور شدہ پیدائشی حق حق خودارایت مل سکے۔