اسلامی نظریاتی کونسل آزادکشمیرو چیئرمین نظریاتی کونسل کا جسٹس (ر) راجہ محمد خورشید و مولانا محمد اسحاق المدنی کے انتقال پُر خراج تحسین

پیر جولائی 15:50

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2018ء) اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیر کا 97واں باقاعدہ اجلاس (الوداعی اجلاس موجودہ کونسل ) 23جولائی 2018ء سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآبادمیں 10:30بجے دن زیر صدارت چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر و چیئرمین نظریاتی کونسل جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء منعقد ہو رہاہے۔ ایکٹ کے تحت جولائی 2015ء میں عرصہ تین سال کے لیے موجودہ کونسل کی تشکیل عمل میں آئی تھی یہ عرصہ 22جولائی 2018ء کو اختتام پذیر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کونسل کے 96 ویں باقاعدہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کے علاوہ جون 2018ء میں سابق چیف جسٹس و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس (ر) راجہ محمد خورشید خان و رکن اسلامی نظریاتی کونسل شیخ الحدیث و التفسیر مولانا محمد اسحاق خان المدنی کے انتقال پُر ملال پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس ، سبکدوش ہونے والی موجودہ کونسل کی تین سالہ کارکردگی کے جائزہ کے علاوہ مختلف قراردادہا ئے پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں معزز اراکین کونسل کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔