چین کی طرف سے عالمی ادارہ تجارت میں امریکا کے خلاف شکایت درج

پیر 16 جولائی 2018 16:00

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) چین نے امریکا کی طرف سے چینی درآمدی مصنوعات پر عائد کئے جانے والے مجوزہ ٹیرف کے خلاف عالمی ادارہ تجارت ڈبلیو ٹی او میں شکایت درج کروا دی۔

(جاری ہے)

پیر کو چین کی وزارت کامرس سے جاری ایک بیان میں امریکی حکومت کے اقدام کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انھوں نے چین کی 200 بلین ڈالر کی امریکا درآمد کی جانے والی مصنوعات پر عائد کئے جانیوالے ٹیکسز کے خلاف عالمی ادارہ تجارت میں باضابطہ طور اپنی شکایت درج کروا دی ہے ،یاد رہے کہ امریکا نے چینی سٹیل اور الومنیم سمیت دوسری چینی مصنوعات پر درآمدی ٹیکسز نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :