حسن علی نے ون ڈے کرکٹ کی 47سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پیر 16 جولائی 2018 16:18

حسن علی نے ون ڈے کرکٹ کی 47سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
بلاوایو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2018 ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے ون ڈے کرکٹ کی 47سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ 24سالہ حسن علی نے زمبابوے کے خلاف دوسر ے ون ڈے میں 8.2اوورز میں32رنز کے عوض3شکار کیے، حسن علی اب تک 32ون ڈے میچز میں 20.68کی اوسط سے66شکار کرچکے ہیں جو ون ڈ ے کرکٹ کی47سالہ تاریخ میں 32ون ڈے کے بعد کسی بھی باﺅلر کی جانب سے حاصل کردہ سب سے زیادہ وکٹیں ہیں،ا س سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر سابق کیوی فاسٹ باﺅلر مچل میکلینگھن اور شین بانڈ کے پاس تھا جنہوں نے اپنے پہلے 32ون ڈے میچز میں64،64وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

یاد رہے کہ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کےلئے 194رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو برائن چھاری اور چھامو چیبھابھا نے اننگز کا آغاز کیاتاہم عثمان شنواری نے دونوں اوپنرز کو جلد ہی پوویلین چلتا کیا ،چھاری ایک اور چھبھابھا7رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،ہیملٹن مساکاڈزا اور مساکنڈزا نے تیسری وکٹ کے لیے62رنز جوڑے جس کے بعد مساکانڈزا 24رنز بنا کر آﺅ ٹ ہوئے ، ہیملٹن مساکاڈزا نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 34ویں نصف سنچری مکمل کی ،وہ59رنزبنا کر شعیب ملک کا شکار بنے ،ریان مرے16اور ڈونلڈ تریپانو13رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،لیام لوچے بغیر کوئی رن بنا ئے پوویلین لوٹے جب کہ ویلنگٹن مساکاڈزا 12رنز بنا کر حسن علی کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوئے جنہوں نے اپنے ون ڈ ے کیریئر کی تیسری نصف سنچری مکمل کرنے والے پیٹر مور کی اننگز کا بھی خاتمہ کیا ،چھتارا1رن بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جس سے زمبابوے کی اننگز کاخاتمہ ہوا،پاکستان کے لیے عثمان شنواری نے 4،حسن علی نے3 اور شعیب ملک نے ایک وکٹ لی ۔