ساہیوال،ڈکیتی کی دو وارداتوں میں 75ہزار رو پے کی نقدی ،دو لاکھ روپے کے زیورات اور دو موبائل لوٹ لئے گئے

پیر 16 جولائی 2018 16:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) تھانہ فتح شیر کے علاقہ میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں 75ہزار رو پے کی نقدی ،دو لاکھ روپے کے زیورات اور دو موبائل لوٹ لئے گئے۔چک 82/6.Rمیں سوموار صبح دو بجے چار ڈاکو ساجد حسین زمیندار کے گھر میں زبر دستی گھس گئے ۔۔اہل خانہ کو یر غمال بنا کر اسلحہ کے زور پر کمرہ میں بند کر دیا ۔

(جاری ہے)

60ہزار روپے کی نقدی دو لاکھ روپے کے زیورات اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔

جھال روڈ پر ایک دوکاندار اعجاز علی کو تین مو ٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی 15ہزار روپے اور موبائل چھین لئے ۔تھانہ فتح شیر پولیس نے اپنے علاقہ میں ڈکیتی کی دونوں وارداتوں کی مو قع پر تفتیش شروع کر دی ۔دوکاندارا عجاز علی کا مقدمہ 397,392ت پ درج کر لیا۔ابھی تک کوئی ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکا۔