Live Updates

آج بلاول بھٹو کی انتخابی ریلی میں پیپلزپارٹی کے جیالے ثابت کریں گے کہ 25جولائی کو پیپلزپارٹی ہی عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی ،پرویز اشرف

پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے دیکھ لیں کہ کس طرح عوام جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ،خطاب

پیر 16 جولائی 2018 16:20

برنالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ (آج) بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی ریلی میں پیپلزپارٹی کے جیالے یہ بات ثابت کر دیں گے کہ25 جولائی کو پیپلزپارٹی ہی عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی وہ پیپلزپارٹی کے راہنماووں غضنفر جرال المعروف مٹھو اور پیپلزپارٹی یونین کونسل وٹالہ کے صدرطارق وٹالہ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے آج دیکھ لیں کہ کس طرح عوام جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور رات کے تین بجے بھی بلاول بھٹو زرداری کے جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوتا ہے 25جولاہی کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے پیپلزپارٹی کو انتخابی مہم سے روکنے کے لہیے بڑی سازشیں کی گہی لیکن مرد حر آ صف علی زرداری کی معاملہ فہمی اور بلاول بھٹو زرداری کی دلیر قیادت نے تمام سازشوں کا مقابلہ کر کے دوبارہ انتخابی مہم شروع کر دی ہے انشااللہ عوامی تاہید وحمایت سے پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی انتخابات میں عمران خان جتنا مرضی ہے زور لگا لیں انکو انتخابات میں عبرت ناک شکست ہوگی انہوں پاکستان میں مقیم کشمیری مہا جرین سے کہا کہ وہ ان انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کر نیکے لہے گھر گھر پھیل جاہیں اور آج دن کے 11بجے فیض آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی ریلی میں شرکت کو یقینی بناہیں اس تقریب سے پیپلزپارٹی کے راہنماووں چوہدری گلنواز ۔

(جاری ہے)

راجہ ارشاد ۔راجہ فیاض ۔عبدالرحمن ۔راجہ شفیق ۔ملک بابو خان اور دوسرے مقررین نے خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات