Live Updates

انتخابا ت 2018ء میں عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ ووٹ دینے کیلئے دوسرا آپشن نہیں،مجاہد خان

پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق میں مضبوط حکومت بنائیگی، ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو

پیر 16 جولائی 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 20 مردان ون سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق رکن قومی اسمبلی مجاہد خان نے کہا ہے کہ سال 2018ء کے عام انتخابا ت میں عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ ووٹ دینے کے لئے دوسرا آپشن نہیں‘پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق میں مضبوط حکومت بنائے گی۔

پیر کو ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2013ء کے عام انتخابات میں صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنائی اور وہاں پر کئی ترقیاتی کام بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف وفاق میں بھی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے مضبوط حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبہ خیبرپختونخوا میں جتنے بھی تعمیراتی کام ادھورے چھوڑے ہیں ان کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد پہلے ان ادھورے کاموں کو مکمل کرے گی اس کے بعد صوبہ کی فلاح و بہبود کیلئے دیگر ترقیاتی کاموں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔

مجاہد خان نے کہا کہ سال 2013ء کے انتخابات میں وہ بطور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم پانچ سال ان کی حکومت نے کرپشن کے خلاف مسلسل جدوجہد کی، سال 2018ء کے عام انتخابات میں منتخب ہونے کے بعد وہ اپنے حلقہ میں سوئی گیس سمیت تعلیم، صحت اور دیگر تعمیراتی کاموں کا جال بچھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء میں عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ ووٹ دینے کیلئے دوسرا آپشن نہیں ہے، ہم انتخابات میں نہ صرف صوبوں بلکہ وفاق میں بھی مضبوط حکومت بنائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات