ملتان:گیس سلنڈردھماکا،3 افراد جاں بحق،25 سے زائد زخمی

زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگرادارے طلب ،جائے دھماکا کا جائزہ لیا جارہا ۔سی پی اوملتان پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جولائی 2018 16:23

ملتان:گیس سلنڈردھماکا،3 افراد جاں بحق،25 سے زائد زخمی
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی 2018ء) : ملتان میں گلشن مارکیٹ میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کی انتہائی مصروف گلشن مارکیٹ میں ہوٹل میں گیس سلنڈرپھٹ گیا۔ سلنڈ ر دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی۔

علاقے میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی ادارے اور ریسکیوں ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔ پولیس نے جائے دھماکا پر پہنچ کرعلاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ جبکہ ریسکیوں ٹیموں نے زخمیوں کونشتر اسپتال منتقل کیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگراداروں کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جائے دھماکا کا جائزہ لیا جارہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ تاہم ابتدائی طور یہی بتایا گیا ہے کہ گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سی پی اوملتان پولیس منیر مسعودکا کہنا ہے کہ گلشن مارکیٹ میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔گیس سلنڈر پھٹنے سے 3افراد جاں بحق اور 25سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے بعد آگ لگ گئی جس سے کچھ افراد مزید جھلس کرزخمی ہوگئے۔

تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے ملک میں دہشتگردی کی فضا ء نے لوگوں کوسوگوار کردیا ہے۔ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خود کش دھماکے میں بے اے پی کے رہنماء سراج رئیسانی سمیت 129افراد شہید اور 177سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسی طرح پشاور میں بھی خود کش دھماکا ہوا جس میں بلورفیملی کے ہارون بلور شہید ہوگئے ۔ جبکہ دو روز قبل بنوں میں اکرم درانی کے قافلے پرحملہ ہوا جس میں 4سے زائد افراد شہید ہوئے۔تاہم الیکشن کے باعث سیاسی رہنماؤں کی سرگرمیاں عروج پرہیں لیکن دہشتگردی کے واقعات سے انتخابی سرگرمیاں مانند پڑ گئی ہیں۔