ملتان میں گیس سلنڈر دھماکا،

2 بچے جاں بحق،8 افراد زخمی

پیر 16 جولائی 2018 16:56

ملتان میں گیس سلنڈر دھماکا،
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ملتان میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹنے سے ہوٹل کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملتان گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل کی تیسری منزل پرگیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی باعث ہوٹل کی چھت منہدم ہو گئی ۔دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ بچوں کی عمریں دو اور تین سال بتائی گئی ہیں۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ملبہ سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ دھماکی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔