Live Updates

آل پاکستان مسلم لیگ کا عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان

پیر 16 جولائی 2018 17:16

آل پاکستان مسلم لیگ کا عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے صدرڈاکٹر امجد نے عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے صدرڈاکٹر امجد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے این اے 54سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کیا، اس کے علاوہ انہوں نے این اے 53سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں بھی دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ملاقات میں عمران خان کی جانب سے انتخابات میں حمایت کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا اور عمران خان نے ڈاکٹرامجد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات