ساسولی قومی اتحاد نوشکی کے جانب سے ساسولی ٹاون میں حمایتی جرگہ منعقد ہوا

پیر 16 جولائی 2018 17:24

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) ساسولی قومی اتحاد نوشکی کے جانب سے ساسولی ٹاون میں حمایتی جرگہ منعقد ہوا۔جرگہ میں ساسولی قبیلہ نوشکی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جرگہ سے ساسولی قومی اتحاد کے ضلعی صدر حافظ قاسم ساسولی سردار عبدالغفار ساسولی ملک کفایت اللہ ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ساسولی قبیلہ سردار چنگیز ساسولی کے قیادت میں پی بی 33 سے بی این پی کے نامزد امیدوار میر بابو محمد رحیم مینگل اور این اے 268 سے حاجی میر ہاشم نوتیزئی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ،ساسولی قبیلہ پی بی 33 سے سردار چنگیز خان ساسولی کے قیادت سربراہی میں بی این پی کے نامزد امیدوار میر بابو محمد رحیم مینگل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

اجتماع سے بی این پی کے نامزد امیدوار میر بابو محمد رحیم مینگل ضلعی صدر میر عطاء اللہ مینگل میر بہادر خان مینگل ،میر خورشید جمالدینی میر وزیر خان مینگل نذیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ساسولی قبیلہ کے سربراہ سردار چنگیز ساسولی ساسولی قومی اتحاد نوشکی سردار عبدالغفار ساسولی اور حافظ قاسم ساسولی اور انکے ٹیم کا تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

ساسولی قبائل سمیت تمام قبائل کو مایوس نہیں کرینگے۔علاقے کے قبائل میں فسادات اور تنازعات کو پروان چڑھانے کی کوشش کرنے والوں کو قبائل اور عوام مسترد کردیں اٹھائیں ہمشیہ قبائل کو پرامن کرنے اور قبائلی تنازعات کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے مقررین نے کہاکہ ساسولی قبیلہ نے تمام تر مراعات مفادات کو پس پشت ڈال کر بی این پی کی حمایت کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

ساسولی قبیلہ ہمیشہ سے قابل احترام رہی ہے۔قبائل کو مایوس نہیں کرینگے۔مقررین نے کہاکہ سانحہ مستونگ قابل مذمت ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔پیسہ کے بل بوتے پر ضمیر خریدنے والے سب سے بڑے سوداگر اور کرپشن کے بادشاہ ہیں۔ساڑھے چھ ارب فنڈ ملنے والے قومی شاہراہ پر واقع ساسولی ٹاون میں ترقی دکھائیں یہاں کے لوگ آج بھی پانی سڑک اور بنیادی سہولیات سے مکمل محروم ہیں۔

صحیح نمائندوں کو چننے کا وقت اچکا ہے عوام اپنے دوست دشمن کو پہچان کر ووٹ دیں۔آئین پاکستان کے مطابق تمام حقوق چاہتے ہیں۔حقوق کے حصول کے لئے قربانیاں بھی پیش کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قبائل سے تعلق اقتدار کا محتاج نہیں۔بی این پی ساسولی قبیلہ کو ہرگز مایوس نہیں کریگی۔سکون کی زندگی امن دوستی کے طرف جانے کے لئے بی این پی کے ساتھ آگے بڑھنے کا وقت اچکا ہے۔

قبائل میں منافرت اور دست و گریباں کرنے والے قبائل اور عوام کے ہرگز خیر خواہ نہیں بن سکتے۔جرگہ سے ساسولی قبائل کے سردار عبدالغفار ساسولی حافظ قاسم ساسولی ملک کفایت اللہ ساسولی اور سلیم ساحل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ساسولی قبائل کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا۔بی این پی سے ہمارے توقعات اور امیدیں وابستہ ہیں۔امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔۔۔