بھارت کشمیریوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے لیے اپنے اداروں کو استعمال کررہا ہے، فریڈم پارٹی

پیر 16 جولائی 2018 17:24

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںجموںوکشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے کشمیر کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے لیے اپنے اداروں کو استعمال کررہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری عوام پر ہرطرح سے مظالم ڈھارہا ہے اور نئی د ہلی کشمیریوں کو ڈرانے اور دھمکانے کیلئے قابض فوجیوںکے ساتھ ساتھ اپنے تحقیقاتی اداروں کو بھی استعمال کررہی ہے تاکہ انہیںخاموش کرایا جاسکے۔

انہوں نے کہا بھارت نے سینئر حریت رہنما اور فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ سمیت کشمیریوں کی سیاسی قیادت کو خاموش کرانے کیلئے جھوٹے ، بے بنیاد اور من گھڑت کیسوںکا سہارہ لے کر اُنہیں جیل میں ڈال دیا اور اس کے بعد منظم طریقے سے ان کی کردار کشی کی مہم چلائی ۔ ترجمان نے کہا کہ اب صحافیوں سمیت کشمیری سماج کے مختلف طبقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے بھارتی اداروں کی غنڈہ گردی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے انصاف پسند اقوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :