ْمسرت عالم بٹ کو سرینگر کی عدالت میں پیشی کے بعد دوبارہ کوٹ بھلوال جموں منتقل کر دیا گیا

پیر 16 جولائی 2018 17:24

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںغیر قانونی طورپر نظربند سینئر حریت رہنماء اورجموںوکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو انکے خلاف 2008میں درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے کی سماعت کیلئے کوٹ بھلوال جیل جموں سے سرینگر لایا گیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بت کو تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج سرینگر کی عدالت میں پیش کیاگیا ۔عدالت کے جج نے مقدمے کی آئندہ سماعت چھ اگست تک ملتوی کردی ۔ سماعت کے بعد پولیس مسرت عالم بٹ کو دوبارہ کوٹ بھلوال جیل واپس لے گئی ۔