مسلم لیگ (ن) انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی،شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم ہونگے،حنیف عباسی

مسلم لیگ( ن) کو ختم کرنے کی سازش کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں،لاڈلے کو انتظامیہ کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جسے ہم عوام کی طاقت سے شکست سے دوچار کرینگے ،رہنما مسلم لیگ(ن)

پیر 16 جولائی 2018 17:49

مسلم لیگ (ن) انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی،شہباز شریف ملک ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و امیدوار حلقہ این اے 60 محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی اور شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم ہونگے۔مسلم لیگ( ن) کو ختم کرنے کی سازش کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ہمیں الیکشن مہم سے روکا جا رہاہے ۔ لاڈلے کو انتظامیہ کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جسے ہم عوام کی طاقت سے شکست سے دوچار کرینگے ۔

ن لیگ عوامی جماعت ہے ۔ اس سے قبل بھی 1993 اور 99میں نوازشریف کے خلاف نیب نے جھوٹے مقدمات بنائے تھے لیکن آج تک ان کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکی ۔ نواز شریف کو عوام کی خدمت کی سزا دی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز غوثیہ چوک ڈھوک کالا خان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 26 جولائی کو شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

عوام جانتی ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں کام کرائے ہیں اور انہی کاموں کی سزا نواز شریف کو دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے خلاف کرپشن کے خلاف صرف کیس بنائے گئے ہیں لیکن آج تک کوئی بھی ان کو ثابت نہیں کر سکا ۔ آج بھی 1999 والی صورتحال کا سامنا ہے۔ ن لیگ کو ختم کرنے کی ساز ش کی جا رہی ہے جیسے عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔ نیب نے جو فیصلہ دیا ہے اس میںہمیں پہلے دن سے انصاف کی توقع نہیں تھی ہم نے پہلے دن سے کہہ دیا تھا کہ نیب یکطرفہ کارروائی کر رہا ہے ۔25 جولائی کو عوام گھروں سے نکل کر یہ ثابت کر دیں گے کہ وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں۔