ضلعی انتظامیہ لاہور نے میانی صاحب قبرستان میں ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا

پیر 16 جولائی 2018 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے میانی صاحب قبرستان میں ایمبولینس سروس(مورچری وین)کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینس سروس 24گھنٹے دستیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میت کے غسل کیلئے انتظامات اور مفت کفن کابھی بندوبست کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہورنے کہاکہ میانی صاحب قبرستان انتظامیہ نے ایمبولینس سروس کیلئے ٹیلی فون نمبرز جاری کر دئیے ہیں۔

ٹیلی فون نمبر 042-37238293اور0314-4014569ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینس سروس کے چارجز1000روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سروس صر ف میانی صاحب قبرستان کیلئے ہو گی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایمبولینس سروس (مورچری وین) سے ورثاء کو میت کو گھر سے میانی صاحب قبرستان میں منتقل کرنے میں آسانی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :