زارا اکبر ،ناصر چینوٹی ،سلیم البیلااور گلفام کی انگلینڈ میں شاندار پرفارمنس

پیر 16 جولائی 2018 17:57

زارا اکبر ،ناصر چینوٹی ،سلیم البیلااور گلفام کی انگلینڈ میں شاندار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) اداکارہ زارا اکبر ،ناصر چینوٹی ،سلیم البیلااور گلفام نے انگلینڈ میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’خبردار ریٹرن ‘‘ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اداکاروں کا ثقافتی طائفہ انگلینڈ کے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈرامے پیش کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی مقامی کمیونٹی ہال میں اسٹیج ڈرامہ ’’خبردار ریٹرن ‘‘ پیش کیا گیا جس میں زارا اکبر نے اپنے دلکش رقص جبکہ ناصر چینوٹی ، سلیم البیلا اور گلفام نے اپنی برجستہ جملے بازی سے ڈرامہ بینوں کو کیا ۔

ان فنکاروں کی شاندار پرفارمنس پر ہال میں موجود شائقین نے انہیں زبردست انداز میں داد دی ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صوبیہ خان ،نیہا چوہدری ،آغا ماجد اور پرویز خان شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :