بلاول بھٹو (کل)راولپنڈی ڈویژن سے پارٹی کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرینگے

بلاول بھٹو زرداری 11 بجے پہلا خطاب فیض آباد کرینگے ،راولپنڈی اور لالہ موسیٰ میں شام کو بڑے جلسے عام سے خطاب کرینگے

پیر 16 جولائی 2018 17:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری (کل)منگل کو راولپنڈی ڈویژن سے پارٹی کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرینگے ، ان کی قیادت میں ایک بہت بڑی ریلی اسلام آباد سے روانہ ہو گی ، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر ، سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور ، مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر ، پی وائی او کے چیئرمین سردار ضیاء القمر ، پی ایس ایف کے چیئرمین سردار شکور سمیت سینکڑوں عہدیداران کارکنان شرکت کرینگے ، بلاول بھٹو زرداری 11 بجے پہلا خطاب فیض آباد کرینگے اور جبکہ راولپنڈی اور لالہ موسیٰ میں شام کو بڑے جلسے عام سے خطاب کرینگے ، شوکت جاوید میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر بھر سے پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر کی خصوصی ہدایت پر سینکڑوں پارٹی عہدیداران اور کارکنان بھی اسلام آباد سے لالہ موسی ٰ بلاول بھٹو زرداری کی ریلی میں شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو ، مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو سمیت بحالی جمہوریت اور آئین قانون کی بالادستی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے خود دار پاکستانی شہدائے جمہوریت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوںجبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دینے اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔