لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چیمپئن شپ صوبہ میں سپورٹس کے مستقبل کیلئے اہم ثابت ہوگی‘ ڈائریکٹر سپورٹس

دوردراز کے علاقوں کے کھلاڑیوں کوچیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا،سپورٹس بورڈ پنجاب نے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے‘ حفیظ بھٹی

پیر 16 جولائی 2018 18:17

لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چیمپئن شپ صوبہ میں سپورٹس کے مستقبل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چیمپئن شپ صوبہ میں سپورٹس کے مستقبل کے لئے اہم ثابت ہوگی، پیر کے روز اپنے ایک بیان ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے کہا ہے کہ دوردراز کے علاقوں کے کھلاڑیوں کو چار روزہ لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، دوردراز کے علاقوں کے کھلاڑیوں کو سپورٹس کے مواقع فراہم کرنا سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے جس کے لئے اعلیٰ معیار کا سپورٹس انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے جس میں کھلاڑیوںکو آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں، لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چیمپئن شپ کے انعقاد سے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کرسامنے آئیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ، سپورٹس بورڈ پنجاب کے دروازے ہر باصلاحیت کھلاڑی کے لئے کھلے ہیں، کھلاڑی اپنا ٹیلنٹ لائیں ان کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :