Live Updates

خودساختہ لیڈر اپنے دور حکومت میں پختونوں کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑکے کرپشن میں مصروف رہے،سید عابد علی

پیر 16 جولائی 2018 18:40

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر اور حلقہ این اے 21 کے اُمیدوار سید عابد علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پختونوں کے خودساختہ لیڈروں نے اپنے دور حکومت میں پختونوں کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑا اور خود اقتدار کے مزے لوٹتے رہے اور کرپشن میں مصروف تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ ارم میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پختونوں کے خودساختہ لیڈرون نے اپنے دور حکومت میں ایس ایم ایس،ایزی لوڈ اور ہیوی لوڈ کے ذریعے کرپشن کی اور کرپشن کے نئے طریقے ایجاد کئے۔انہوں نے کہا خودساختہ پختوں لیڈروں نے پختونوں کو دہشتگردوں کے رحم کرم پر چھوڑا اور خود امریکہ اور دوبئی چلے گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اے ایں پی کے دور حکومت میں ترقیاتی فنڈز لوگوں کو کمیشن بنانے کے لئے دیا گیا، اے این پی کے دور حکومت مردان میں کرپشن،اقرباء پروری کا راج تھا۔

انہوں نے پاکستان تخریک انصاف کے چیئرمین عمران پر شدید تنقید کرتے ہئے کہا کہ عمران خان میرٹ کی بالادستی اور کرپشن کے خلاف تقاریر کر رہا ہے مگر اُن کے صوبائی حکومت میں ریکارڈ کرپشن ہوئی۔انہوں نے کاہ کہ عمران خان نے خود میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2018کے انتخابات میں دوسرے پارٹیوں کے لوگوں کو شامل کرکے انہیں ٹکٹ جاری کئے۔انہوں نے خان صاحب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مردان کے گزستہ روز کے جلسے میں صابق صوبائی وزیر محمد عاطف نے انہوں نے کان میں کہہ دیا کہ لالٹین تباہ اُس کے بعد عمران خان نے لالٹین تباہ کا نعرہ لگا دیا، ایک پارٹی کے قائد کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اس قسم کے نغرے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا گزشتہ جلسہ فلاپ شو تھا،موجودہ حالات میں عوام کی نظریں پیپلز ہارٹی کی طرف ہے کیونکہ پیپلز ہارٹی غریبوں کی نمائندہ جماعت ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں غریب دوست منصوبے شروغ کئے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی علامت ہے اور آئندہ انتخابات میں ملک کے عوام پیپلز پارٹی کو دوبارہ موقع فراہم کے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات