اظہرعلی نے پہلی مرتبہ کائونٹی کرکٹ کیلئے سمرسیٹ سے معاہدہ کر لیا

اظہر علی کو آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کی انجری کے بعد ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا

پیر 16 جولائی 2018 18:58

اظہرعلی نے پہلی مرتبہ کائونٹی کرکٹ کیلئے سمرسیٹ سے معاہدہ کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی پہلی مرتبہ کانٹی کرکٹ کھیلیں گے جس کے لیے انہوں نے سمر سیٹ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی نے کانٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے سمر سیٹ سے معاہدہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اظہر علی کو آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کی انجری کے بعد ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ گزشتہ روز انگلینڈ روانہ ہوںگئے اور کائونٹی کے بقیہ 7میچز میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ سمر سیٹ کانٹی نے پاکستان کے دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے بعد سے اظہر علی پر نگاہیں مرکوز کر رکھی تھیں، پاکستانی اوپنر کو کانٹی کرکٹ کھیل کر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریوں کا موقع ملے گا۔