Live Updates

فیصل آباد آج بھی میاں محمد نواز شریف کے دیوانوں کا شہر ہے،میاں عبدالمنان

پیر 16 جولائی 2018 19:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) فیصل آباد کے غیور عوام نے عمران خان کے جلسہ میں شرکت نہ کر کے ثابت کر دیا کہ فیصل آباد آج بھی میاں محمد نواز شریف کے دیوانوں کا شہر ہے‘ میاں محمد نواز شریف کی محبت کو ان کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا‘ 25 جولائی کو شیر پر ہی مہریں لگیں گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی سی سی 47 طارق محمود قادری کے ڈیرے پر منعقدہ جلسہ کے شرکاء سے امیدوار این اے 109 میاں عبدالمنان‘ امیدوار این اے 110 رانا محمد افضل خاں‘ امیدوار پی پی 115 رانا علی عباس خاں نے کیا‘ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما رانا عبدالحمید‘ سی سی چیئرمین میاں یٰسین امین‘ اعظم مجید گجر‘شفیق الرحمن تارڑ ‘ حاجی محمد سلیم نورفاطمہ ٹیکسٹائل والے کے علاوہ حلقہ کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ معزز جج نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ میاں محمد نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی‘ اگر کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو سزائیں کس بات کی دی گئی ہیں‘ ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے اور 25 جولائی کو ہم پاکستانی عوام اپنا فیصلہ سنائے گی جسے سب کو ماننا پڑے گا‘ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے ووٹروں اور سپورٹروں کو تنگ کیا گیا تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ہمت رکھتے ہیں‘ ہماری خاموشی کو بزدلی نہ سمجھا جائے‘ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے پانچ سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں‘ فیصل آباد میں ہسپتال‘ پختہ سڑکیں‘ انڈرپاس‘ اوورفلو‘ کمیونٹی سنٹرز یہاں تک کہ موٹروے کو کھینچ کر آپ کے گھروں تک لے آئے ہیں‘ اسی کارکردگی کی بدولت ہم سینہ چوڑا کر کے ووٹ مانگے آئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آپ ہمیں مایوس نہیں کریں گے‘ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میزبان جلسہ طارق محمود قادری‘ رانا عبدالحمید‘ حاجی محمد سلیم ‘ یٰسین امین‘ اعظم مجید ‘شفیق الرحمن تارڑ نے کہا کہ عوام کے جم غفیر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور ہم آپ کو آپ کی کامیابی کی ایڈوانس مبارکباد دیتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگی ہیں اور ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا جھنڈا بلند کیا ہے ‘ رشتہ داریاں‘ دوستیاں اپنی جگہ مگر ووٹ ہم صرف اور صرف میاں نواز شریف کے شیروں کو ہی دیں گے اور انہیں کامیاب کروائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات