Live Updates

نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے و ہ صاف و شفا ف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے ،جمال عارف سہروردی

پیر 16 جولائی 2018 19:10

نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے و ہ صاف و شفا ف انتخابات ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رُکن ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے و ہ صاف و شفا ف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں ،ملکی مسائل کا حل صاف و شفا ف انتخابات میں ہے اگر الیکشن شفاف نہ ہوئے تو یہ بڑا المیہ ہوگا ، ملک میں ایک جماعت کو سیاسی سرگرمیاں کر نے کی اجازت ہے جبکہ دیگر تمام جماعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،دہشتگردی کے واقعات سے انتخابی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت پنجاب کی طرح کسی ایک سیاسی جماعت اور ہمارے مخالفین کی حما یتی بن جائے اور خوف ہراس پھیلا کر مختلف طریقوں سے الیکشن کو مشکوک بنایا گیا تو یہ افسوس ناک بات ہوگی ، انہوں نے کہا کہ صاف الیکشن ہوں اسی سے پاکستان کی ترقی خوشحالی ،صوبوں کی ہم آہنگی ممکن ہے،اگر ہم نے پاکستان میں صاف و شفا ف انتخابات کروانے کا 100فیصد انعقادکرلیا تو پا کستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکے گا اگر خدا نخواستہ ایسا نہیں ہوا اور الیکشن پر کسی بھی طرح کے مبہم سائے پڑے تو یہ پا کستان کیلئے نقصان دہ ہوگا ،انہوں نے کہا کہ حاجی لشکری رئیسانی کے ٹروتھ کمیشن بنایا جائے تاکہ دو دھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

(جاری ہے)

اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایسے موقع جب پور ی قوم غمزدہ اور ہر آنکھ عشق بار ہے انہیں سیاست ،جھوٹ پر مبنیٰ الزامات لگانے پر شرمحسوس نہیں ہوتی یہ کہنا کہ جب بھی نواز شریف پر برا وقت آتا ہے تو دہشتگردی میں اضافہ ہوجاتا ہے غلط ہے عمران خان کو خود اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے وہ یاد کریں جب وہ لند ن میں بیٹھ کر افواج پاکستان کیلئے بد ترین باتیں کرتے تھے جو منہ پر نہیں لائی جاسکتیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مشترکہ پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے نگراں حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سیکورٹی کوفول پروف بنائیں۔جمال عارف سہروردی نے کہاکہ موجودہ دور میں آرمی چیف کا کردار قابل تعریف ہے جوکہ فوج ملکی بقاء اور سلامتی کی ضامن ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات