شہبازشریف کونوازشریف نےجیل میں گھسنے نہیں دیا،عمران خان
شہبازشریف نےبڑی گیم کھیلی، نوازشریف جیل چلے گئےشہبازشریف گاڑی سے نکلے تک نہیں، شہبازشریف تمہاری باری وزیراعظم کی نہیں اڈیالہ جانے کی ہے۔قمرمشانی میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جولائی 2018 19:00
(جاری ہے)
اب شہبازشریف کی اڈیالہ جانے کی باری ہے۔شہبازشریف تمہاری وزیراعظم نہیں اڈیالہ جانے کی باری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ملنے گئے تونوازشریف نے ان کواندر نہیں آنے دیا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر خیبرپختونخواہ کی طرح پنجاب پولیس کوبھی غیرسیاسی کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے پپلاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بری خبر یہ ہےکہ ڈالر10 سال پہلے60 روپے کا تھا آج 130 روپےپرپہنچ گیا۔ روپے کی قدر کم ہونے سے قرضے واپس کرنے کیلیے ٹیکس لگے گا اور اس سے مہنگائی بڑھےگی۔ قوم پر ایک ہزار ارب روپے قرض بڑھ گیا۔ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی حکومت نے کرپشن کے سارے رکارڈ توڑ دیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ملک پر بیرونی قرضے ہیں۔ خرچ پورا کرنے کے لیے قرض لیا جاتا ہے جس سے ملک برباد ہوجاتے ہیں۔ کرپشن کی وجہ سے عوام کا پیسا چوری ہوجاتا ہے ملک کا خرچ پورا نہیں ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ جب حکمران چوری کرتے ہیں باہربچے اربوں پتی ہوجاتے ہیں۔ نوازشریف نے بھی ملک کے پیسے باہر بھجوائے اور بچے ارب پتی ہوں گے۔قرضوں کی قسط ادا کرنے کے لیے عوام پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جب گیس اوربجلی کی قیمت بڑھتی ہے تو عوام کے ہاتھ میں پیسے کم رہ جاتے ہیں۔گزشتہ پانچ سال میں مہنگی بجلی خرید کر عوام نے ان کی چوری کی قیمت ادا کی۔ عمران خان نے کہا کہ غذائی کمی کی وجہ سےبچوں کی مکمل نشونماء نہیں ہوپاتی اس کی وجہ کرپشن ہے۔ ن لیگ کے لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو پوچھنا ایک چیز بتاؤں جو تم نے ٹھیک کی ہو۔ عمران خان نے کہا کہ 10سال پہلے آٹا 13 روپے کا تھا اورآج 45 روپے کلو ہے۔ پانچ سال میں ن لیگ نے ملک کا 36 سو ارب روپے کا نقصان کیا۔ آزاد کھڑے ہونیوالے پی ٹی آئی کے لوگ پارٹی اورملک کونقصان پہنچا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ25 جولائی کو سب کو باہر نکالنا ہے اورکہنا ہےکہ بلے کوووٹ دونظریے کوووٹ دو۔آزاد امیدوار کامیاب ہونے کے بعد اپنا تو فائدہ کرسکتا ہے عوام کا نہیں۔ خیبرپختونخوا میں ہم نے ایک ارب 18کروڑ درخت اگائے۔مزید اہم خبریں
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.