بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر و (باپ )پارٹی کے امیداور حاجی طور اتمانخیل کی ضمانت کی اپیل خارج کردی

پیر 16 جولائی 2018 19:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر و (باپ )پارٹی کے امیداور حاجی طور اتمانخیل کی ضمانت کی اپیل خارج کردی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بنچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا ،درخواست ضمانت خارج ہونے پر بی اے پی کے امیدوار و سابق صوبائی وزیر طور اتمانخیل کو تحویل میں لے لیا گیاحاجی طور اتمانخیل پی بی 4 لورالائی سے بی اے پی کے امیدوار ہیں انکے خلاف سیشن عدالت لورالائی نے جعلی ڈگری کیس میں فیصلہ دیا تھا۔