بدین میں ایم ایم اے کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں ہزاروں افراد کی ریلی

دس سال اقتدار میں رہنے والی پی پی پی نے ضلع بدین میں بھوک افلاس مہنگائی بدامنی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا،ی مقبولیت دیکھ خوف زدہ ہورہے ہیں، دائود شاہ گیلانی کا خطاب

پیر 16 جولائی 2018 19:53

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) ایم ایم اے کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں ہزاروں افراد کی ریلی ، اللہ والا چوک سے نکالی گئی جو ڈی سی چوک سے ہوتی ہوئی غریب آباد چوک پہنچی اور پھر وہاں سے ٹنڈوباگو میں جلسے کی شکل اختیار کرگئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل ضلع بدین کے صدر اور امیدوار پی ایس 74 سید داؤد شاہ گیلانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ پی پی پی کی حکومت نے ضلع بدین کو کھنڈارت میں تبدیل کردیا تعلیمی ادارے تباہی کی دہانے پر کھڑے ہیں دس سال اقتدار میں رہنے والی پی پی پی کی حکومت نے ضلع بدین میں بھوک افلاس مہنگائی بدامنی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا بدین ضلع معدنی وسائل سے مالا مال ضلع ہے لیکن یہاں اسی فیصد لوگ غربت کی لکیر کی نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیںمیونسپل کمیٹی اور ٹائون کمیٹی میں کروڑوں روپوں کی بجٹ خرد برد کی جاتی ہیں بدین ضلع کی نصف فیصد آبادی مضر صحت پاننی پینے پر مجبور ہے ایم ایم اے بدین ضلع میں کامیاب ہوکر عوامی مسائل کے حل کے لیے مدد کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ شر پسند عناصر ہماری مقبولیت دیکھ خوف زدہ ہورہے ہیں بدین ضلع ایم ایم اے پینافلیکس پھاڑدئے جارہے ہیں جوکہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے انشا ء اللہ 25جولائی کو ضلع بدین سمیت ملک بھر ایم ایم اے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور بدین سے پی پی پی کی حکومت کا خاتمے کا دن ثابت ہوگااس موقع پر ایم ایم اے ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری اور پی ایس 72سے نامزد امیدوار مولانا عبدالواحد فاروقی ایم ایم اے کے امیدوار این اے 229 مولانا محمد عسی سمون این اے 230 فتح محمد مہری امیدوار پی ایس 73 بدین کے امیدوار اللہ بخش نوتیار پی ایس 70کے امیدوار مولانا گل حسن زئور۔

(جاری ہے)

پی ایس 72سے نامزد امیوار مولانا غلام مصطفیٰ لغاری ،کے علاوہ ایم ایم اے کے سیکریٹری اطلاعات مولانا عبدالکریم بلیدی سمیت دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔