آئی جی سندھ کا ایم ٹی ورکشاپ،پولیس لین گارڈن ساؤتھ کا تفصیلی دورہ

پولیس وہیکلز کی موجودہ کنڈیشن وورکشاپ میں دستیاب اسپیئرپارٹس وغیرہ و دیگر اسٹاک کی بابت معلومات حاصل کیں

پیر 16 جولائی 2018 19:57

آئی جی سندھ کا ایم ٹی ورکشاپ،پولیس لین گارڈن ساؤتھ کا تفصیلی دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے ایم ٹی ورکشاپ سی پی او گارڈن،ٹیلی کمیونیکشن سندھ پولیس کے ورکشاپ اور بعد ازاں پولیس لین گارڈن ساؤتھ کا تفصیلی دورہ کیا اور بالترتیب تمام تر درکار سہولیات و ممکنہ مسائل سے آگاہی لیتے ہوئے مذید ضروری احکامات دیئے۔ایم ٹی ورکشاپ سی پی او میں انہوں نے تمام پولیس وہیکلز کی موجودہ کنڈیشن وورکشاپ میں دستیاب اسپیئرپارٹس وغیرہ و دیگر اسٹاک کی بابت معلومات حاصل کیں اور اس ضمن میں ضروری احکامات دیئے۔

ٹیلی کمیونیکیشن سندھ پولیس کے ورکشاپ میں کام کرنیوالے کم وبیش 31 لوگوں کے اسٹاف کو آئی جی سندھ نے فی کس پانچ ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت جاری جملہ ضروری امور کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں پر موجود ایک نایاب لیتھ مشین کی درستگی اور اسے پولیس میوزیم میں بطور یادگار رکھنے کے احکامات دیئے۔

(جاری ہے)

بعدازں آئی جی سندھ نے گارڈن پولیس لین کا بھی دورہ کیا اور ناکاسی آب کے حوالے سیودیگر جاری ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ایس پی گارڈن ہیڈکوارٹرز کو تمام تر امور جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانیکے احکامات دیئے۔اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی،اے آئی جی ایم ٹی،ایس پی ہیڈکوارٹرزگارڈن کے علاوہ پی ایس او ٹو آئی جی پی سندھ سلمان حسین بھی انکے ساتھ تھے۔

متعلقہ عنوان :