نواز شریف پاکستان ، جمہوریت اور سیاست کی نئی قابل فخر تاریخ کا آغاز ہیں‘ حمزہ شہباز

قائد جمہوریت نے اپنے حصے کا کام کردیا اب قوم اپنا فرض ادا کرے گی‘مشاورتی اجلاس میں خطاب

پیر 16 جولائی 2018 20:00

نواز شریف پاکستان ، جمہوریت اور سیاست کی نئی قابل فخر تاریخ کا آغاز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمز ہ شہباز نے کہا ہے کہ قائد جمہوریت نواز شریف نے اپنے حصے کا کام کردیا اب قوم اپنا فرض ادا کرے گی اور 25جولائی کو پوری قوم شیر پر مہر لگا کر اپنے پائوں میں پڑی زنجیریں ہمیشہ کیلئے توڑ ڈالے گی۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میںاہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سینئر سیاستدانوں، ٹکٹ ہولڈرز، خواتین ،سابق اراکین اور پارٹی کے متحرک کارکنوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں انتخابی مہم ،پولنگ کے روز ووٹروں کو گھروں سے باہر نکالنے ،پولنگ کیمپوں میں ڈیوٹیوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے ریلی میں شریک ہونے والوں کے شکر گزار ہیں ۔

(جاری ہے)

قائد جمہوریت نواز شریف نے اپنے حصے کا کام کردیا اب قوم اپنا فرض ادا کرے گی۔قوم کے محسنوں کو سزا کی مذموم روایت ختم ہوکر رہے گی۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان ، جمہوریت اور سیاست کی نئی قابل فخر تاریخ کا آغاز ہیں۔25 جولائی کو پوری قوم شیر پر مہر لگا کر اپنے پائوں میں پڑی زنجیریں ہمیشہ کیلئے توڑ ڈالے گی۔ اجلا س میںدہشت گردی کی نئی لہر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی روح کے ایصال ثواب ، محترمہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی اور قائدین کی صحت و سلامتی اور انتخابات2018 میں کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔