Live Updates

عمران خان تاریخ کے واحد لیڈرہیںجنہوں نے یوتھ کو صیح معنوں میں متحرک کیا، ابرار الحق

ہماری حکومت آئی تو کسانوں کو سستی بجلی اور کھاد کم قیمت پر ملے گی ہریونین کونسل میں سپورٹس کے فروغ کے لیے گرائونڈ بنائے جائیں گے ، انتخابی مہم سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 20:00

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ابرارالحق نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی سونامی کی لہر آج شہروں سے دیہی علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ عمران خان تاریخ کے واحد لیڈرہیںجنہوں نے یوتھ کو صیح معنوں میں متحرک کیا۔ہماری حکومت آئی تو نارووال کو انڈسٹری زون بنا ئیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدوملہی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو کسانوں کو سستی بجلی اور کھاد کم قیمت پر ملے گی ۔

(جاری ہے)

ہریونین کونسل میں سپورٹس کے فروغ کے لیے گرائونڈ بنائے جائیں گے نارووال میں ائرپورٹ بنایا جائے گا ۔احسن اقبال نے نارووال میں سپورٹس سٹی میں تین ارب روپے لگائے اورتین ارب خود کھا گیا ۔ نوجوانوں کو کامیاب یوتھ کنونشن منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ۔آج سے بیس سال پہلے نوجوانوں کے لیے میں نے یوتھ پارلیمنٹ بنائی جس کا مقصد تھا کہ نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کیے جائیںکہ ان کو اس بات کی اہمیت کا اندازہ ہوجائے کہ ان کا کردار پاکستان سازی میں کیا ہے ۔ بعد ازاں ابرار الحق نے پاکستان تحریک انصاف بدوملہی کے زیر اہتمام ایک ریلی میں بھی شرکت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات