جنوبی افریقہ، تانبے کی کان میں آتشزدگی ،5کان کن ہلاک

پیر 16 جولائی 2018 20:01

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) جنوبی افریقی شہر تانبے کی کان میں آتشزدگی سے 5کان کن ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے شمال میں واقع تانبے کی کان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ،حادثے میں 5کان کن ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقاکی ایسوسی ایشن مائن ورکرزیونین کے مطابق ،کان میں آتشزدگی کے بعد کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں ،ایک کان تاحال کان میں پھنسا ہوا جس کی تلاش جاری ہے۔درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو میں مشکلات کا سامنا ہے آتشزدگی کی تحقیقات کی جارہی ہیں

متعلقہ عنوان :