سعودی عرب پر خوفناک حملہ، شہادتیں

سعودی عرب،حوثی باغیوں کی شادی کی تقریب پرگولہ باری ، 5شہری جاں بحق،متعدد زخمی

پیر 16 جولائی 2018 20:02

سعودی عرب پر خوفناک حملہ، شہادتیں
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) حوثی باغیوں کی شادی کی تقریب پرگولہ باری سے سعودی کمشنری الجوف میں 5شہری جاں بحق جب کہ کئی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے الجوف کمشنری کے الحزم شہر میں شادی کی تقریب پر گولہ باری کردی جس سے 5شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ جا ں بحق ہونے والوں میں خواتین او ربچے شامل ہیں۔ اس سے قبل یمنی فوج نے شمال کی جانب سے حوثیوں کی دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بنادیں اور انہیں زبردست نقصان پہنچایا۔