تحقیقات کے نام پر صحافی کو دہلی طلب کرنے کا مقصد کشمیری صحافیوں کو خوفزدہ کرنا ہے، حریت فورم

پیر 16 جولائی 2018 20:08

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمرفاروق کی زیر قیادت حریت فورم نے بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے ایک موقر روزنامے سے وا بستہ صحافی عاقب جاوید کو دہلی طلب کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد کشمیری صحافیوں کو مرعوب اور خوفزدہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ این آئی اے نے اس سے قبل متعدد مزاحمتی رہنمائوں،کارکنوں،تاجروں اور صحافیوں کو پوچھ گچھ کے بہانے نہ صرف ہراساں کیا بلکہ متعدد مزاحمتی رہنما اب بھی اس کی تحویل میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدل و انصاف کے تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر انہیں پوچھ گچھ کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جوانتہائی افسوسناک ہے۔ دریں اثناء حریت فورم اور عوامی مجلس عمل نے ایک مشترکہ بیان میں میرواعظ عمر فاروق کے سابق پرائیوٹ سیکریٹری مرحوم طارق احمد بچھ کو ان کی پہلی برسی پر تحریک آزادی کشمیر کیلئے ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔

متعلقہ عنوان :