ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں850روپے اضافہ

پیر 16 جولائی 2018 20:08

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالرزکا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1244ڈالرز کی سطح پر رہی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت850روپے اضافے سے 59650،دس گرام سونے کی قیمت 729روپے اضافے سے 51140روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت15روپے اضافے سی780روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :