مرکنٹائل ایکس چینج میں 6.575 ارب روپے کے سودے

پیر 16 جولائی 2018 20:11

مرکنٹائل ایکس چینج میں 6.575 ارب روپے کے سودے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,477 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.575ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,979 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.149 ارب روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 1.186 ارب روپی, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.039 ارب روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 353.013 ملین روپی, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 330.499 ملین روپی, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 201.251 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 149.278 ملین روپی, کاپر کے سودوں کی مالیت 70.176 ملین روپی, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 24.182 ملین روپی, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 15.442 ملین اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 10.518 ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 12 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 45.081 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :