عبدالباسط عبدالرزاق کراچی چیمبرآف کامرس کے قائمقام صدرمقرر

پیر 16 جولائی 2018 20:11

عبدالباسط عبدالرزاق کراچی چیمبرآف کامرس کے قائمقام صدرمقرر
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدرمفسر عطا ملک بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں لہذا ان کی غیرموجودگی میں سینئر نائب صدر عبدالباسط عبدالرزاق کے سی سی آئی کے قائمقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

مفسر عطا ملک کراچی چیمبر کے نائب صدر ریحان حنیف کے ہمراہ روس میں 17 تا 20جولائی کے دوران منعقد ہونے والے ماسکو اربن فورم میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔

عبدالباسط عبدالرزاق کے سی سی آئی سے پچھلے کئی سالوں سے منسلک رہے ہیں اور اس عرصے کر دوران انھوں نے مختلف سب کمیٹیوں کے ذریعے تاجر و صنعتکار برادری کو اپنی خدمات پیش کیں۔ قائمقام صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہوئے عبدالباسط نے عہد کیا کہ وہ بزنس مین گروپ کی عوام خدمت پالیسی کے تحت پوری نیک نیتی سے تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔