لاہور میں طوفانی بارشوں کا امکان

ڈی سی لاہور نے شہرمیں ہونے والی بارش کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیا

پیر 16 جولائی 2018 20:15

لاہور میں طوفانی بارشوں کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے شہرمیں ہونے والی بارش کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ و اسا، ایل ڈبلیو ایم سی ، زون اور اسسٹنٹ کمشنرز متحرک رہیں اورنکاسی آب کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ نشیبی علاقوں پر خصوصی فوکس کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور زون کا عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :