Live Updates

حافظ آباد میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے مقامی سیاسی رہنما?ں کی جانب سے سیاسی وابستگی تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری

پیر 16 جولائی 2018 20:15

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) عام انتخابات سے قبل حافظ آباد ضلع میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے مقامی سیاسی رہنما?ں کی جانب سے سیاسی وابستگی تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔جس سے دونوںبڑی سیاسی جماعتوں میں جیت کے دعو?ں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کے مطابق یو سی نوتھی سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما رائے شوکت علی کھرل اپنے دیگر ساتھیوںاٴْستاد غلام علی پہلوان، رائے ارشاد علی کھرل، رائے واجد کھرل، رائے عباس کھرل، رائے منور ، رائے زاہد علی اور رائے حسین کھرل سمیت پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

یوسی نوتھیں جنڈآلہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چودھری مہدی حسن بھٹی کے دیرینہ ساتھی رائے صابر علی کھرل اپنی برادری سمیت پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو گئے اور حلقہ این ای7 8سے سائرہ افضل تارڑ اور پی پی 71سے شعیب شفیق آرائیں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور چودھری افضل حسین تارڑکے دیرینہ ساتھی چودھری خالد جاوید چٹھہ اور چودھری محمد اسلم چٹھہ نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جبکہ دوسری جانب دھیرنکے لالکے کی ممتاز سیاسی شخصیات صفدر حسین تارڑ ایڈووکیٹ ، فخر زمان تارڑ ،چودھری اختر تارڑایڈووکیٹ،چودھری نصر اللہ خاں تارڑ، حق نواز تارڑ کونسلر، علی رضا تارڑ اور نمبردار برادری نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے حلقہ این اے 87 سے چودھری شوکت علی بھٹی اور حلقہ پی پی 69سے مامون جعفر تارڑ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات