بینظیر بھٹو کی آمد کے بعدنواز شریف کی وطن واپسی پر سب سے بڑا اورتاریخی استقبال ہوا‘سینیٹر مشاہد حسین سید
اب تک جتنے بھی سروے آئے ہیں، اس میں مسلم لیگ (ن) مقبولیت کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے لیکن انتخابات میں گند ڈالنے ،جھرلو پھیرنے اور دھونس دھاندلی کی کوششیں ہو رہی ہیں ،اینٹی رگنگ سیل کو فعال کر دیا ہے جس کے تحت کسی بھی طرح کی شکایات کو منظر عام پر لایا جائے گا (ن) لیگ 19جولائی کو ایک کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے جس کا افتتاح محمد شہباز کرینگے اس میں نواز شریف او ر مریم نواز کا پیغام پڑھ کر سنایا جائے گا ‘اپنے چیف پولنگ ایجنٹس کو تربیت دی جائے گی،مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سنٹرل میڈیا کمیٹی کے چیئرمین کی لاہورمیں پر یس کانفر نس
پیر 16 جولائی 2018 20:41
(جاری ہے)
مشاہد حسین سید نے کہا کہ رات کے وقت پی ایچ اے کے ٹرک آتے ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے آویزاںبینرز او ر فلیکسز میں سے صرف مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے بینرز اور فلیکسز اتار کر لے جاتے ہیںاور یہ باقاعدہ طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے ۔
ہمارے امیدوار کسی بھی طرح کی دھاندلی اور شکایات کی ریکارڈنگ کریں گے اور ہمیں بھجوائیں گے ، ہم نے دھاندلی کی شکایات کو منظر عام پرلانے کیلئے اینٹی رگنگ سیل بنایا ہے۔ ہمارے امیدوار وکلاء سے لنک ہوں گے جو لیگل ایکشن لیں گے ،اس کے علاوہ سوشل میڈیا ٹیم اور یہ ریکارڈنگزہیڈ کوارٹر بھی آئیں گے ۔ انتخابات میں اندرون ملک کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی آبرزورز آرہے ہیں انہیں بھی اس سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 19جولائی کو ایک کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے جس کا افتتاح محمد شہباز کرینگے اس میں نواز شریف او ر مریم نواز کا پیغام پڑھ کر سنایا جائے گا جبکہ اس کے علاوہ اپنے چیف پولنگ ایجنٹس کو تربیت دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات میں گند کی کوشش کی گئی تو ایسا کرنے والے لوگ بے نقاب ہوں گے ۔انتخابات کو متنازعہ نہ کیا جائے اور عوام جسے چاہتے ہیں اسے ووٹ دینے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ا س سلسلہ میں میڈیا سے بھی رابطے رہیں گے اور انہیں بھی آگاہ کریں گے جس کے لئے دو وٹس اپ نمبر بھی جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں دہشتگردی کے واقعات خطرناک رجحان ہے جس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جانا چاہیے ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق، زید حامد او رنصیر بھٹہ نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے جنہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور اس کیلئے احکاما ت بھی جاری کر دئیے گئے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس پر عملدرآمد بھی ہوتا ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے خود کہا ہے کہ مستونگ واقعہ میںبھارت ملوث ہے ۔ ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں او رانہوں نے دیوار پر لکھی ہوئی اپنی شکست کو پڑھ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الزامات کی بجائے حقائق پر مبنی انتخابی مہم چلائی ہے ، طاقت کا سرچشمہ ملک کے 22کروڑ عوام ہیں، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ آزانہ طریقے سے انتخابات کرائیں ۔انہوںنے کہا کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی گرفتاریوںکی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اورمریم نواز کاجیل میں ٹرائل کرنا قابل مذمت ،وہ کوئی دہشتگرد نہیں ہیں ،ان کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب سلیکشن کے زمانے ختم ہوچکے ہیں اب چیزیں کنٹرول نہیں کی جاسکتی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.