فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا

مینی پاکیو نے ارجنٹائنی باکسر لیوکاز متھائز کو ساتویں رائونڈ میں شکست دیکر 2009 کے بعد پہلا ورلڈ ٹائٹل جیتا

پیر 16 جولائی 2018 20:41

فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا
منیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء)شہرہ آفاق فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے حریف ارجنٹائنی باکسر لیوکاز متھائز کو ساتویں رائونڈ میں شکست دے کر 2009 کے بعد پہلا ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ ٹائٹل فائٹ میں مینی پاکیو نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائنی باکسر لیوکاز کو ساتویں رائونڈ میں ہرا کر ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے تندوتیز مکوں سے ارجنٹائنی باکسر کو نڈھال کر دیا، پہلے تیسرے اور پھر پانچویں رائونڈ میں لیوکاز رنگ پر گرے، ساتویں رائونڈ کے دوران جب وہ تیسری مرتبہ نڈھال ہو کر گرے تو انہوں نے ہار مان لی، اسطرح پاکیو نے 2009 کے بعد پہلا ورلڈ ٹائٹل حاصل کیا، یہ ان کی مجموعی طور پر 60ویں ٹائٹل فتح ہے۔

مینی پاکیو کو آٹھ مختلف ویٹ کیٹگریز میں عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ واضح رہے کہ مینی پاکیو اس وقت بطور فلپائنی سینیٹر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔