زمبابوین بلے باز میلکم والر پاکستان کے خلاف رواں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے دستبردار

پیر 16 جولائی 2018 21:09

زمبابوین بلے باز میلکم والر پاکستان کے خلاف رواں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ..
بلاویو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) زمبابوین بلے باز میلکم والر پاکستان کے خلاف رواں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے باہر ہو گئے، انہوں نے لیبر پریکٹس قوانین کے سبب سیریز سے دستبرداری اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

والر کی عدم دستیابی کا مطلب ہے کہ زمبابوے کو پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں آٹھ ریگولر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں، برینڈن ٹیلر، سکندر رضا، گریم کریمر، سین ولیمز، کریگ ایرون، کائل جروس اور سولومن مائر پہلے ہی ون ڈے سکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔ واضح رہے کہ والر سکواڈ کا حصہ ہونے کے باوجود گرین شرٹس کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیلے تھے۔ گرین شرٹس کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :