الیکشن کمیشن نے اہم ترین حلقے میں انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملیر پی ایس 87پر انتخابات ملتوی کر دیئے

پیر 16 جولائی 2018 21:18

الیکشن کمیشن نے اہم ترین حلقے میں انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملیر پی ایس 87پر انتخابات ملتوی کر دیئے، تحریک لبیک کے امیدوار شریف خانزادہ کے ٹریفک حادثہ میں انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملیر کراچی سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس87پر انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں، پی ایس 87سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شریف خانزادہ کے انتقال کے باعث انتخاب ملتوی ہوا ہے، تحریک لبیک کے امیدوار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے جس کی وجہ سے اس حلقے میں انتخاب ملتوی کر کے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملک میں عام  انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا۔