شہزادے شیخ راشد بن حمد الشرقی نے قطر کو سیاسی پناہ کی درخواست دیدی

پیر 16 جولائی 2018 21:37

شہزادے شیخ راشد بن حمد الشرقی نے قطر کو سیاسی پناہ کی درخواست دیدی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) متحدہ عرب امارات کے شہزادے شیخ راشد بن حمد الشرقی نے خلیجی ریاست قطر پہنچ کر سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادار ے کے مطابق شہزادہ الشرقی متحدہ عرب امارات میں شامل ریاست فجیرہ کے امیر کے بیٹے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ 16 مئی کو قطری دارالحکومت دوحہ پہنچے تھے۔ الشرقی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی جان کا خطرہ ہے کیونکہ ابو ظہبی کے حکمران سے وہ بعض معاملات پر شدید اختلاف رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 7 ریاستیں شامل ہیں اور ابو ظہبی سب سے امیر ریاست تصور کی جاتی ہے۔ قطر کے اپنی ہمسایہ ریاست یو اے ای کے ساتھ گزشتہ برس سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔

متعلقہ عنوان :