پاکستان سمیت دنیا بھر میں انصاف کا عالمی دن کل منایا جائیگا

پیر 16 جولائی 2018 21:48

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںانصاف کا عالمی دن کل17 جولائی بروز منگل کو منایا جائے گااس دن کی مناسبت سے عارفوالا سمیت ملک بھرمیں آگاہی واکس اور تقریبات انعقادپذیر ہوں گی جس میں دنیا بھر کی توجہ نسل کشی اورانصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کی طرف دلائی جائے گی انصاف کی فراہمی کے بغیر معاشرے تباہی کا شکار ہوجاتے ہیں اسلام میں انصاف کی فراہمی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے اسلام ریاست میں ہرصورت انصاف کی فراہمی پرزور دیتا ہے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :