Live Updates

پرویز مشرف کی ہدایت پرڈاکٹرامجد تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

ڈاکٹرامجد نے دستبردارکا اعلان عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے دوران کیا

پیر 16 جولائی 2018 21:51

پرویز مشرف کی ہدایت پرڈاکٹرامجد تحریک انصاف کے حق میں دستبردار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) سابق صدر پرویز مشرف کی ہدایت پر آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر امجد اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگئے۔گزشتہ روز ڈاکٹر امجد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسد عمر سے بنی گالہ میں اہم ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں ڈاکٹر امجد نے این اے 53اور54سے الیکشن سے دستبردار ی کا اعلان کیا اور کہا کہ ان دونوں حلقوں میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز ، ووٹرز اور سپورٹرز پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کریں گے۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر امجد نے این اے 148سے بھی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر امجد کی جانب سے دستبردار ہونے کے اعلان پر خوش آمدید کہا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات