ضلعی انتظامیہ لاہور نے میانی صاحب قبرستان میں ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا

پیر 16 جولائی 2018 21:51

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے میانی صاحب قبرستان میں ایمبولینس سروس(مورچری وین)کا آغاز کر دیا ، ایمبولینس سروس 24گھنٹے دستیاب ہو گی، میت کے غسل کیلئے انتظامات اور مفت کفن کابھی بندوبست کیا گیا ہے، ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ میانی صاحب قبرستان انتظامیہ نے ایمبولینس سروس کیلئے ٹیلی فون نمبرز جاری کر دیئے ہیں، ٹیلی فون نمبر042-37238293اور0314-4014569ہیں، انہوں نے کہا کہ ایمبولینس سروس کے چارجز1000روپے رکھے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سروس صرف میانی صاحب قبرستان کیلئے ہوگی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایمبولینس سروس (مورچری وین) سے ورثاء کو میت کو گھر سے میانی صاحب قبرستان میں منتقل کرنے میں آسانی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :